جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا

جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا


ایف آئی اے نے ویمن ڈیمو کریٹک فورم بلوچستان کی صدر اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن جلیلہ حیدر کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا  تاہم ان کا نام واچ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

میئر کراچی اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے

ذرائع کے مطابق ویمن ڈیمو کریٹک فورم بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئےجا رہی تھیں۔

دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کا اس با رے میں کہنا ہے کہ جلیلہ حیدر کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا اور انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونےکے الزام پر بیرون ملک جا نے سے روکا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کا بیان ریکارڈ کرکے انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دے دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں