جرمنی نے یوکرین کی فوجی امداد آدھی کرنے کی تیاری کرلی

جرمنی نے یوکرین کی فوجی امداد آدھی کرنے کی تیاری کرلی


جرمنی نے یوکرین کی فوجی امداد آدھی کرنے کی تیاری کرلی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی نے آئندہ سال یوکرین کی فوجی امداد نصف کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

جرمنی کے اگلے بجٹ میں یوکرین کی فوجی امداد 4 ارب یورو کردی گئی ہے، 2024ء میں جرمنی نے یوکرین کے لیے تقریباً 7.5 ارب یورو کا بجٹ رکھا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بجٹ 2025ء کے مسودے کی منظوری جرمن حکومت نے گزشتہ روز دی ہے، واضح رہے کہ امریکا کے بعد جرمنی یوکرین کو فوجی امداد دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں