جرمنی کے شہر ہناؤ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات شیشہ بارز میں ہوئے اور دونوں واقعات میں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مقامی پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں واقعات میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعدازاں ایک زخمی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں لیکن جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔