جاوید شیخ نے سلمان خان کیساتھ یادگار ملاقات کا واقعہ سنا دیا

جاوید شیخ نے سلمان خان کیساتھ یادگار ملاقات کا واقعہ سنا دیا


لالی ووڈ سینئر اداکار جاوید شیخ نے بالی ووڈ کے بھائی، سلمان خان کے ساتھ ایک یادگار ملاقات کی یاد تازہ کی ہے۔

حال ہی میں اداکار جاوید شیخ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے مداحوں کو خود کو پہلے سے زیادہ بہتر طور پر جاننے کا موقع دیا، انہوں نے اس انٹرویو کے دوران اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی اور ملکی سیاست پر کھُل کر بات کی۔

جاوید شیخ نے تیسری شادی کیوں نہیں کی؟

جاوید شیخ نے جہاں اس پوڈ کاسٹ میں اپنی متعدد پرانی یادیں تازہ کیں وہیں انہوں نے سلمان خان سے متعلق بھی ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی، اداکارہ مومل شیخ کے ہمراہ ایوارڈز شو کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے، مومل شیخ نے اس دوران اُنہیں بتایا کہ سلمان خان بھی لندن آئے ہوئے ہیں۔

مومل نے مجھے کہا کہ سلمان خان کو کال کر کے  میری اور میری دوستوں کی ملاقات کروادیں۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے منع کر دیا اور کہا کہ میں کال نہیں کروں گا۔

اداکار نے مزید کہا کہ پھر ان کا کسی مال میں جانا ہوا تو وہاں ایک اسٹور پر اُنہیں سلمان خان مل گئے، میرے ملنے اور بیٹی کی خواہش بتانے پر سلمان خان نے کہا کہ آپ اپنی بیٹی کو بلا لیں میں تصویر بنوا لیتا ہوں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے کال کر کے مومل کو بلایا، جب تک مومل دوستوں کے ساتھ  مال میں پہنچیں اُس وقت تک سلمان خان وقت گزارنے اور انتظار کرنے کے لیے مال کی مختلف دکانوں میں گھومتے پھرتے رہے۔

سینئر اداکار نے بتایا کہ پھر مومل اور اُس کی دوستیں وہاں مال میں پہنچیں اور سب نے سلمان خان کے ساتھ تصویر بنوائی۔


اپنا تبصرہ لکھیں