جان بچانے کیلئے دو بہنوں سمیت گھر سے بھاگی تھی، عرفی جاوید

جان بچانے کیلئے دو بہنوں سمیت گھر سے بھاگی تھی، عرفی جاوید


غیر مناسب پہناوے اور بولڈ خیالات کی مالک، بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جان بچانے کی غرض سے دو بہنوں سمیت گھر سے بھاگی تھیں۔

عرفی جاوید نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق متعدد راز اُگلے ہیں۔

عرفی جاوید کا انٹریو میں بتانا ہے کہ انہوں نے اپنا گھر کم عمری ہی میں چھوڑ دیا تھا، والد بہت مارتے اور گالیاں دیتے تھے، گھر میں اپنی مرضی سے رہنے کی اجازت نہیں تھی، گھر کا ماحول بہت خراب ہو چکا تھا، مجھے لگنے لگا تھا کہ میں وہاں مر جاؤں گی۔

انہوں نے بتایا کہ گھر چھوڑنے کا مقصد جان بچانا تھا، تینوں بہنوں نے ایک ساتھ گھر چھوڑا تھا، اُس وقت معلوم نہیں تھا کہ شوبز انڈسٹری میں آجاؤں گی، ممبئی آکر پھر شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

انٹرویو کے دوران عرفی جاوید نے بتایا کہ وہ ممبئی آکر یہاں اپنی مرضی کی زندگی جی رہی ہیں۔

عرفی جاوید نے انکشاف کیا کہ شروع شروع میں آڈیشن کے دوران اُنہیں اُن میں موجود خامیاں بتائی جاتی تھیں اور اُنہیں خود بھی محسوس ہوتا تھا کہ اُن کے دانت بہت آگے کی جانب ہیں، ہونٹ پتلے ہیں، ماتھا بڑا اور منہ چھوٹا ہے۔

عرفی نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے متعدد بوٹاکس اور سرجریز بھی کروائی تھیں۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ممبئی اور شوبز میں آنے سے قبل وہ متعدد نوکریاں اور مختلف شہروں میں رہ چکی ہیں، انہوں نے پیسے کمانے کے لیے کال سینٹر میں نوکری سے لے کر ٹیوشن تک پڑھایا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں