جامعہ کراچی کی طالبات کا سال میں 3 بار کپاس کی پیداوارکا کامیاب تجربہ

جامعہ کراچی کی طالبات کا سال میں 3 بار کپاس کی پیداوارکا کامیاب تجربہ


جامعہ کراچی کی طالبات نے کپاس کی ایک سال میں تین بار پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

طالبات کا کہنا ہے کہ حکومت ساتھ دے تو ملک کو کپاس ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کراچی یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر ایچ ای جے میں طالبات نے زراعت اور ٹیکسٹائل سے وابستہ افراد کو کپاس کی ایک سال میں کاشت سے کامیابی کے ساتھ پیداوار حاصل کرکے حیران کردیا ہے۔

ریسرچ سینٹر میں سائنٹسٹ ڈاکٹر شاہد منصور کی زیر نگرانی ریسرچ اسکالر فرخندہ نظام اور خدیجہ رحمان نے کی ہونہار طالبات نے کپاس کے مخلتف علاقوں سے حاصل کردہ بیج سے پودے لگائے اور ان سے آرگینک کپاس جس کی دنیا بھر میں کافی مانگ ہے، حاصل کرنا شروع کردی ہے۔

ڈاکٹر شاہد منصور نے بتایا کہ کپاس کی کاشت کے بڑے حیران کن نتائج ہیں، جہاں ہم نے قلیل وقت میں پیداوار حاصل کی ہے، ہم بلین ڈالرز میں کپاس کی کاشت سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں