شاہد کپور نے افسانوی کہانیوں کا جادو کا چراغ مل جانے پر اپنی خواہشات بتادیں۔
شاہد کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھایا‘ میں کیرتی سینن بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ دونوں کی فلم رواں برس ریلیز کی جارہی ہے جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ٹریلر لاؤنچ کے موقع پر شاہد کپور سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں ایک دن کےلیے الہ دین کا جادوئی چراغ مل جائے تو وہ کیا کریں گے؟ اس پر شاہد نے جواب دیا کہ ’میں اپنی بنائی گئی فلموں کو بلاک بسٹر میں تبدیل کردوں گا۔‘