بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے عشق میں بھارت کے مشہور اداکار ورون دھون گرفتار تھے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب میں ایک پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ایک اشتہار پر کام کر رہا تھا۔ یہ اشتہار ثانیہ مرزا پر شوٹ کیا جارہا تھا اور ثانیہ مجھے بے حد پسند تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں شوٹ کے لیے 300 جوتوں کی ضرورت تھی جن کو لانے کے لیے مجھے بھیجا گیا۔ ثانیہ نے مجھ سے ایک سیب لانے کی بھی گزارش کی۔ چنانچہ جوتوں کے ساتھ ساتھ سیب کا بھی بندوبست ہوگیا۔
ورون دھون نے کہا کہ جب میں سیب دینے گیا تو ثانیہ مرزا کی جگہ ان کی والد بیٹھی ہوئیں تھیں اور انہوں نے مجھے ڈانتے ہوئے پوچھا کہ تمہیں یہ سیب لانے کو کس نے کہا تھا؟ اس وقت ثانیہ مرزا نے میری جان بچائی اور بتایا کہ سیب انہوں نے منگوایا ہے۔
اداکار نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے مجھے جوتے اور سیب لانے کے بدلے میں 5000 روپے بھی دیے تھے۔