ثانیہ مرزا نے اسپتال سے نئی تصویر شیئر کردی

ثانیہ مرزا نے اسپتال سے نئی تصویر شیئر کردی


بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اسپتال سے ڈاکٹر کے ساتھ اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

پاکستانی معروف کرکٹر، پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ کی یہ تصویر پہلی نظر میں مداحوں کو خوب پریشان کر رہی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

ثانیہ مرزا نے اپنی اس انسٹاگرام اسٹوری کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اس وقت اپنی ایک ڈاکٹر دوست کے ساتھ ہیں جو ہمیشہ ہی سے اُن کے جِلدی مسائل حل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ثانیہ کو کوئی جِلدی مسئلہ درپیش ہے جس کے سدّ باب کے لیے وہ اسکن اسپیشلسٹ کے کلینک پر ہیں جو کہ ان کی دوست بھی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں