تھلاپتی وجے تامل فلم انڈسٹری کے معروف ستارے ہیں، ان کے پرستار نا صرف تامل ناڈو بلکہ قریبی ریاستوں میں بھی ہیں۔
ایسی افواہیں تھیں کہ وجے ایک فلم کا معاوضہ 200 کروڑ لیتے ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میں کوئی صداقت نہیں۔
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ تھلاپتی تامل فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔
لیکن وہ ایک فلم کیلئے 200 کروڑ نہیں بلکہ 125 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ باکس آفس، ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ رائٹس کی مد میں تھلاپتی کی فلم کی کامیابی دیکھ کر پروڈیوسرز اسے اتنی بڑی رقم بھی دینے کو تیار ہیں۔
تھلاپتی کی فلم ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے، کہانی چاہے کچھ بھی ہو، اس لیے پروڈیوسر بھی رسک لے لیتے ہیں۔