تونیشا شرما کی خودکشی، شیزان خان کے دفاع میں بہنیں سامنے آ گئیں

تونیشا شرما کی خودکشی، شیزان خان کے دفاع میں بہنیں سامنے آ گئیں


شو کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کے کیس میں مبینہ طور پر ملوث اداکار شیزان خان کی بہنوں کا مشترکہ بیان سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تونیشا کی والدہ نے تونیشا کے ساتھی اداکار شیزان ایم خان پر شبہ ظاہر کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

عدالت نے گزشتہ روز شیزان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر کے مزید تحقیقات کا حکم دیا۔

اب اداکار شیزان خان کی اداکاری کے شعبے سے وابستہ دو بہنوں کا بیان سوشل میڈیا پر آ گیا ہے۔

شیزان خان کی بہنوں شفق ناز اور فلک ناز نے انسٹا گرام پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں اور تونیشا کے خاندان کو تھوڑا وقت دیا جائے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شیزان پر الزام لگا ہے اور پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کو فیصلہ کرنے دیں، ہمیں یقین ہے کہ ایک بے گناہ کو پھنسایا جا رہا ہے۔

دونوں بہنوں نے بھارتی عدالتی نظام پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت حق کی ہی ہو گی، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، صحیح وقت آنے پر ہم بات کریں گے تب تک ہماری پرائیوسی کا احترام کیجیے۔

دوسری جانب ہندو انتہا پسند اس کیس کو مذہبی پہلو دیتے ہوئے ’لو جہاد‘ کا رنگ دے رہے اور اسے شردھا قتل کیس سے منسلک کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں