تنقید کے نشتر کھا کر صہیب مقصود کی فارم بحال

تنقید کے نشتر کھا کر صہیب مقصود کی فارم بحال


 لاہور: 

تنقید کے نشتر کھا کرصہیب مقصودکی فارم بحال ہوگئی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹنگ کی دعوت ملنے پر سدرن پنجاب نے 6وکٹ پر 175رنز بنائے، کپتان صہیب مقصود کی فارم حال ہوگئی، انھوں نے75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، خوشدل شاہ20اوراعظم خان18رنز تک محدود رہے۔

ناردرن نے ہدف 5بالز قبل حاصل کرکے 5وکٹ سے فتح پائی،محمد نواز56اور آصف علی ایک پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں دن کے پہلے میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،شرجیل خان جارحانہ 34رنز بناکر عمید آصف کا شکار بنے،خرم منظور(10)کو کاشف بھٹی نے میدان بدر کیا۔

شان مسعود(31)رن آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا ٹوٹل81تھا،کپتان سرفراز احمد کی عمدہ فارم برقرار رہی،سعود شکیل(32) خرم شہزاد کی وکٹ ثابت ہوئے،سندھ نے 4وکٹ پر 175کا مجموعہ حاصل کیا،سرفراز احمد41 اورانور علی 22پر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں بلوچستان کی بیٹنگ اچھے آغاز کے بعد ڈگمگا گئی، امام الحق(19)کو رومان رئیس نے آؤٹ کیا تو ٹوٹل 46تھا،ٹیم 16.4اوورز میں 98پرڈھیر ہوگئی، شاہنواز دھانی نے صرف 16گیندوں پر12رنز دے کر 4شکار کیے،مین آف دی میچ زاہد محمود نے 3اور دانش عزیز نے 2وکٹیں لیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں