پاکستاب شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہمہر بانو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہر بانو نے انتہائی نازیبا بغیر آستینوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
مہر بانو کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے انہیں اپنے کلچر کی یاد دلائی کہ ہمارا کلچر ایسے لباس کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ’میرےپاس تم ہو‘، ’بندھن‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔