تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ

تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ


اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں رات کو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے بعض مقامات پر آگ لگا کر سڑک بند کر دی، پولیس کو مظاہرین کے خلاف طاقت بھی استعمال کرنا پڑی۔

اسرائیلی پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق مظاہرین نے غیر قانونی طور پر میناچم بیگن روڈ کو بلاک کیا۔

اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور حکومت مخالف مظاہرے ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں