ترگت سپاہی نے آفریدی سے ایسا کیا کہہ دیا کہ پاکستانی خوش ہو گئے


دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارانجین التان  اورحلیمہ سلطان کے ساتھ ان کے بہادر جنگجو بھی پاکستان میں بے حد مقبول ہیں ۔

عید الضحیٰ کے موقع پرایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان اور پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی جانب سے ترک اداکار چنگیز جوشقون کا انٹرویو کیا گیا۔

ترگت سپاہی کا جاندار کردار ادا کرنے والے چنگیزجوشقون کا  کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں اورشاہد آفریدی سے بیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں۔

بوم بوم آفریدی نے ترک اداکار کو جواب میں کہا کہ وہ اُنہیں چنگیز نہیں بلکہ ترگت ہی پکاریں گے کیوں کہ یہ نام اُن پر اچھا لگتا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ وہ اپنی اور سارے پاکستان کی جانب سے ترگت کو پاکستان میں دعوت دینا چاہیں گے، ترگت کے پاکستان پہنچنے پر وہ اُنہیں کرکٹ ضرور سیکھائیں گے اور ساتھ میں چنگیز سے کلہاڑی سے لڑنا بھی سیکھیں گے ۔

جس پر چنگیز(ترگت)  نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں یہ منظور ہے اور ڈیل پکی سمجھیں ۔


اپنا تبصرہ لکھیں