ترسیلات زر بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور عرب مانیٹری فنڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور عرب مانیٹری فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن بن عبداللہ نے ابوظہبی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
یادداشت عرب علاقائی ادائیگی کے نظام بونا (Buna) اور پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام راست کے درمیان تعاون کا فریم ورک قائم کرنے کے لیے ہے۔
نظام منسلک ہونے سے ترسیلات زر کی منتقلی باضابطہ چینلز سے آسانی سے ہو سکے گی۔