بھارتی ڈرامے کے سین کو سوشل میڈیا صارفین نے مذاق بنادیا؛ ویڈیو وائرل

بھارتی ڈرامے کے سین کو سوشل میڈیا صارفین نے مذاق بنادیا؛ ویڈیو وائرل


بھارتی ڈرامے کے سین کو سوشل میڈیا صارفین نے مذاق بنادیا ہے۔

بھارتی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے عشق کی داستان ناگ منی میں پتنگ اڑانے کے بعد مرکزی کرداروں کے گرنے کا سین مذاق کا نشانہ بن گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پتنگ اڑائی جارہی ہے اسی دوران پتنگ کٹ جاتی ہے اور ہیرو قلا بازیاں کھاتے ہوئے نیچے گرنے لگتا ہے۔

ہیرو کو نیچے گرتا دیکھ ہیروئن انہیں بچانے لیے چھلانگ لگاتی ہیں اور پتنگ کے سہارے دونوں لٹکے ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کی ایک اور اداکارہ جس کے ہاتھ میں چرخی ہے جو ان سے نہیں سنبھالی جاتی تو وہ ڈھیل دے دیتی ہیں۔

پھر وہ پاس موجود اور لوگوں سے کہتی ہیں کہ آپ لوگ اس مانجھے کی مدد سے انکو بچائیں۔ آخر کار گھر والے ہیرو اور ہیروئن کو بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں