بھارتی پرستاروں کا پرتشدد رویہ، فلم میں تاخیر پر تھیٹر میں توڑ پھوڑ

بھارتی پرستاروں کا پرتشدد رویہ، فلم میں تاخیر پر تھیٹر میں توڑ پھوڑ


نامور بالی ووڈ اداکار پربھاس کی فلم کی اسکریننگ میں ذرا سی دیر ہوجانے کے بعد مداح نے تھیٹر میں توڑ پھوڑ کردی۔ 

بھارت میں فنکاروں کے پرستاروں کی فلم پر تنقید کرنے جیسے معاملات پر پرتشدد رویہ اختیار کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ایک روز قبل پربھاس کے مداحوں نے فلم ’آدی پورش‘ میں ان کی اداکاری پر تنقید کرنے پر ایک فلم بین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

موقع پر موجود پربھاس کے کچھ مداح تنقید سنتے ہی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اس شخص کی لاتوں اور گھونسوں سے خوب تواضع کی۔

اس شخص کو وہاں موجود کچھ لوگوں نے ان مشتعل مداحوں سے بچالیا لیکن ریاست تیلنگانہ کے ایک تھیٹر کی ایسی قسمت نہ تھی۔

بھارت ریاست تیلنگانہ کے شہر سنگاریڈی کے ایک تھیٹر میں پربھاس کے مداح فلم آدی پورش دیکھنے پہنچے۔

تھیٹر میں فلم کی اسکریننگ میں ذرا سی دیر ہونے پر پربھاس کے مداح اپنے حواس کھو بیٹھے اور انہوں نے تھیٹر میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور اسے تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ 16 جون کو پیش آیا جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ فلم کی اسکریننگ میں فنی خرابی کے باعث 40 منٹ کی دیر ہوگئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں