بھارتی حیدرآباد سے اڑنے والے مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

بھارتی حیدرآباد سے اڑنے والے مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی


بھارتی حیدرآباد سے اڑنے والے مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تاہم اسے ہنگامی طور پر بحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 199 میں 130 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔

آج صبح حیدرآباد کے راجیو گاندھی ایئر پورٹ سے کوالالمپور جانے والے جہاز کے دائیں انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹیک آف کے فوراً بعد آگ لگی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے اڑان بھرنے کے تقریباً 15 منٹ بعد انجن میں آگ لگی جس کے بعد پائلٹ نے مسافروں کو پُرسکون رہنے کی ہدایت کی اور ہنگامی لینڈنگ کرنے کا عمل شروع کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ پائلٹ کی مہارت کی بھی تعریف کی گئی ہے، واقعے کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی بھی نہیں ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں