بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے والد شری کانت لوکھنڈے 68 سال کی عمر میں چل بسے، اُن کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شری کانت لوکھنڈے 12 اگست 2023ء کو جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں، اُن کی آخری رسومات 13 اگست کو صبح 11 بجے ادا کی جائیں گی۔
38 سالہ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور اُن کے شوہر وکی جین نے فی الحال اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
حالیہ فادرز ڈے پر انکیتا لوکھنڈے نے اپنے والد کے لیے جذبات سے بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔