بھارتی اداکارہ کی جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کا سراغ مل گیا

بھارتی اداکارہ کی جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کا سراغ مل گیا


بھارتی پولیس نے اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو کیس میں 4 افراد کا سراغ لگا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 27 سالہ اداکارہ رشمیکا مندانا کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اداکارہ کی جعلی (ڈیپ فیک ویڈیو) ویڈیو آن لائن اپ لوڈ کرنے میں ملوث 4 مشتبہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ 4 افراد ویڈیو بنانے والے نہیں بلکہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ہیں تاہم اس کیس کے اہم اور مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے اداکارہ کی جعلی ویڈیو جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی تھی اور اس حوالے سے ایک ماہ پہلے ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چار میں سے تین افراد کو میٹا کمپنی کی طرف سے فراہم کی گئی تفصیلات کی مدد سے ٹریک کیا گیا۔

واضح رہے کہ میٹا کمپنی فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مالک ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں