بھارتی اداکارہ ساندھیا مریدول کا نصیر الدین شاہ کیساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

بھارتی اداکارہ ساندھیا مریدول کا نصیر الدین شاہ کیساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟


بالی ووڈ اداکارہ ساندھیا مریدول کا کہنا ہے کہ نصیر الدین شاہ کو اداکاری کرتے دیکھنا میرے لیے’ماسٹر کلاس‘ تجربہ تھا۔

ساندھیا مریدول نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں سیریز ’تاج: ڈیوائڈڈ بائے بلڈ‘ میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں نے اداکاری کے حوالے سے بہت معمولی چیزیں بھی سیکھیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد بطور اداکار مجھ میں بہت بہتری آئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے کیونکہ ہر ایک انسان میں ایسی شخصیت چُھپی ہوتی ہے جوکہ آپ نہیں جانتے اور سب انسان  اپنا راستہ تلاش کر رہے ہوتے ہیں اورجب آپ پرفارم کرتے ہیں تو وہ سب آپ کی پرفارمنس پر اپنا ردِعمل دیتے ہیں اس طرح آپ کو بھی  کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔

 ساندھیا مریدول نے کہا کہ میں یہ دیکھنا پسند کرتی ہوں کہ نئے اداکار اپنے ساتھ کیا تبدیلی لائیں گے کیونکہ وہ سب نوجوان ہیں اور انسان کو نئی چیزیں دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ رون سکالپیلو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سیریز کو سائمن فانٹاؤزو نے تحریر کیا ہے۔

اس سیریز کی کاسٹ میں نصیر الدین شاہ بطور بادشاہ اکبر، ادیتی راؤ حیدری بطور انارکلی، عاشق گلاٹی بطور شہزادہ سلیم، طحہ شاہ بدوشا بطور شہزادہ مراد، شبھم کمار مہرا بطور شہزادہ دانیال، ساندھیا مریدول بطور ملکہ جودھا بائی، زرینہ وہاب بطور ملکہ سلیمہ، ملکہ رقیہ بیگم بطور پدما دامودرن، بوس بطور راہول مرزا حکیم اور دھرمیندر بطور شیخ سلیم چشتی شامل ہیں۔

سچے واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی بھارتی سیریز ’تاج: ڈیوائڈڈ بائے بلڈ‘ 10 حصّوں پر مبنی ہے جسےاو ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر 3 مارچ 2023ء یعنی آج سے نشر کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں