بھارتی اداکار قتل کے الزام میں گرفتار

بھارتی اداکار قتل کے الزام میں گرفتار


’باکس آفس کے سلطان‘ کے نام سے مشہور کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگودیپا کو اہلیہ سمیت قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق، ایک شخص کے قتل کے الزام میں درشن تھگو دیپا اور ان کی اہلیہ سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرنے والے 33 رینوکاسوامی کو قتل کروانے کا الزام میں اداکار کو میسور میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ رینوکاسوامی نے اداکار کی بیوی کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد ان کی لاش ایک پل پر پائی گئی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کے دوران پہلے جن 3 افراد کو گرفتار کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ رینوکار سوامی کا قتل درشن تھگو دیپا کے کہنے پر کیا۔

رپورٹ کے مطابق، رینوکا سوامی کے والدین نے ان کی گمشدگی کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں