بھارت نے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دینے سے انکار کردیا


 واشنگٹن: 

بھارت نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی درخواست مسترد کردی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی فائزر نے اپنی کورونا ویکسین کے بھارت میں ہنگامی استعمال کی  منظوی لینے کے لیے انڈین میڈیسن ریگولیٹری اتھارٹی میں گزشتہ ماہ درخواست جمع کرائی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔

بھارت کی ریگولیٹری اتھارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فائزر کو اپنی کورونا وائرس کے مقامی سطح بھارتی پر شہریوں پر ٹرائل کرنا ہوگا جس کے حوصلہ افزا نتائج ملنے پر ہی ویکسین کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

بھارتی ریگولیٹری اتھارٹی کے مؤقف پر فائزر نے ویکسین کی منظوری کی اپنی درخواست واپس لے لی ہے اور چند اہم اقدامات کے دوبارہ درخواست جمع کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

بھارت میں کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے سب سے پہلی درخواست دینے والی کمپنی فائزر ہی تھی تاہم ملک میں ویکسی نیشن کے لیے پہلی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوسری مکمل طور پر بھارتی کمپنی کی ویکسین کی منظوری دی گئی تھی جن کے ملک میں ٹرائل بھی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا بھر میں امریکا کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے اور اس وقت کورونا ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم بھی بھارت میں جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں