بھارت نے پہلے ایک روزہ مٰیچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔
کپتان شیکھر دھون 97، شبمان گل 64 اور شریاس ایئر 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔دیپک ہودا 27 ، اکشر پٹیل 21، سوریا کمار یادیو 13 اور سنجو سیمسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شردل ٹھاکر 7 اور محمد سراج ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
شیکھر دھون سب سے زیادہ عمر میں نصف سنچری اسکور کرنے والے بھارتی کپتان بھی بن گئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور گوداکیش موتی نے 2، 2 جبکہ روماریو شیفرڈ اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
India win a thriller to take a 1-0 lead in the three-match ODI series 👏
Watch #WIvIND for FREE on https://t.co/MHHfZPyHf9 (in select regions) 📺| 📝 Full scorecard: https://t.co/vjur84Qla6 pic.twitter.com/n3gCzNySht
— ICC (@ICC) July 22, 2022
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بلے بازوں نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم ویسٹ انڈین 6 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بناسکی اور 3 رنز سے میچ ہار گئی۔
کائل مایرز 75، برینڈن کنگ 54، شمراہ بروکس 46، کپتان نکولس پوران 25، شائے ہوپ 7 اور رومان پاول 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روماریو شیفرڈ 39 اور عقیل حسین 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج، شردل ٹھاکر اور یوزویندرا چاہل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی کپتان شیکھر دھون کو 97 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا میچ کل 24 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔