بھارت: ان ڈور کرکٹ کے دوران گیند لگنے سے بچہ چل بسا

بھارت: ان ڈور کرکٹ کے دوران گیند لگنے سے بچہ چل بسا


بھارت میں ان ڈور کرکٹ کھیلتے ہوئے زور دار شاٹ کے باعث گیند لگنے سے بچے کی جان چلی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔

اس حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق 11 سالہ لڑکا شوریا گیند کرواتا ہے لیکن بیٹر کے زوردار شاٹ سے بچ نہیں پاتا اور گیند نازک حصے پر لگنے سے وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر جاتا ہے۔

انڈور گراؤنڈ میں موجود دیگر بچوں نے قریب موجود نوجوانوں سے مدد لینے کی کوشش کی اور اسے اسپتال پہنچایا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں