بچوں کو لیکر کم اور کانیے کے درمیان معاہدہ،کارڈیشین کو ماہانہ 2 لاکھ ڈالر ملیں گے

بچوں کو لیکر کم اور کانیے کے درمیان معاہدہ،کارڈیشین کو ماہانہ 2 لاکھ ڈالر ملیں گے


امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین اور معروف ریپر کانیے ویسٹ کے درمیان طلاق کے بعد بچوں کے حوالے سے بھی  معاہدہ طے  پاگیا جس کے تحت کانیے ویسٹ بچوں کے اخراجات کی مد میں سابقہ اہلیہ کم کارڈشین کو  ماہانہ 2 لاکھ ڈالر دیں گے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2014 میں معروف شخصیات کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال کارڈیشین کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے مارچ 2022 میں کم کارڈیشین کو سنگل قرار دے دیا تھا۔

تاہم اب معروف شخصیات کے درمیان بچوں کی پرورش کے حوالے سے بھی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

معاہدے کے مطابق کم کارڈیشین کو   بچوں  کے لیے ماہانہ 2 لاکھ ڈالر   دیے جائیں گے،  بچے زیادہ وقت اپنی ماں کے ساتھ گزریں گے اور 19 سال کی عمر تک بچوں کو ماں کے گھر(لاس اینجلس کے قریب واقع)  سے 100 کلو میٹر دور  سے زیادہ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانیے اور کارڈشین کے چار بچے ہیں، معاہدے کے تحت دونوں شخصیات بچوں کی پرورش میں برابر کے حصہ دار ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں