بوسٹن میراتھون ایتھوپیا کے ’سیسے لیمنا‘ نے جیت لی

بوسٹن میراتھون ایتھوپیا کے ’سیسے لیمنا‘ نے جیت لی


امریکا کے شہر بوسٹن میں ہونے والی 128 ویں میراتھون ایتھوپیا کے سیسے لیمنا (Sisay Lemma) نے جیت لی۔

دفاعی چیمپئن کینیا کے ایونز چیبیٹ کو شکست ہوگئی ۔

تاریخی میراتھون میں ایتھوپین ایتھلیٹ سیسے نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھ منٹ اور 17سیکنڈز میں طے کیا، ایونٹ میں ایتھوپیا سے ہی تعلق رکھنے والے محمد عیسیٰ دوسرے نمبر پر رہے۔

بوسٹن میراتھون کے دفاعی چیمپئن کینیا کے ایونز چیبیٹ تیسرے نمبر پر رہے، اس تاریخی میراتھون میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دس افراد سمیت تیس ہزار کے لگ بھگ رنرز نے حصہ لیا۔

پاکستانی نژاد حمزہ سيد نے میراتھن 2 گھنٹے45 منٹ 21 سیکنڈز، صادق شاہ 2  گھنٹے 57 منٹ 5 سیکنڈز جبکہ فیصل شفیع نے 3 گھنٹے 16 منٹ 50 سیکنڈز  میں مکمل کی۔

پاکستان کے فیصل شفیع بوسٹن میراتھون میں سکس اسٹار فنشر بنے۔


اپنا تبصرہ لکھیں