بنگلادیش: کوٹا سسٹم کیخلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

بنگلادیش: کوٹا سسٹم کیخلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان


بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہرے جاری ہے،  ہزاروں مظاہرین نے  ڈھاکہ میں پھر احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے شیلنگ اور ربر کی گولیاں فائر کیں، جس میں 6 صحافیوں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

بنگلادیش میں اسکول اور کالجوں کے بعد تمام جامعات بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے پھوٹنے والی جھڑپوں اور پُرتشدد واقعات میں ہلاک طلبہ کی تعددا 6 ہو گئی ہے۔

وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے  مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے عدالتی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کااعلان کردیا۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے بنگلادیش میں پُرامن مظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں