بغیراجازت ورکرز کنونشن کرنے پر جاوید ہاشمی کے داماد، نواسوں سمیت 36 افراد کیخلاف مقدمہ

بغیراجازت ورکرز کنونشن کرنے پر جاوید ہاشمی کے داماد، نواسوں سمیت 36 افراد کیخلاف مقدمہ


ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کروانے کے خلاف مقدمہ درج کردیا جس میں سینئیر سیاستدان کے کے2داماد اور 2نواسوں سمیت 36 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ تھانہ مخدوم رشید میں ایس ایچ او انسپکٹر محمد امین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ بغیر اجازت ورکرز کنونشن کروانے پر بھی درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے داماد اور نواسے سمیت 8 ملازمین کو گرفتار کر لیا تھا۔

جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر یہ چھاپہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران مارا گیا جس میں مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی، چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی آزاد امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو جاوید ہاشمی نے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ وہ کسی کے حق میں نہیں لیکن الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالتے ہیں اور الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں