پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف، سینئر اور ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں کس چیز سے سب سے زیادہ خوف آتا ہے۔
نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی ہرفن مولا اداکارہ بشریٰ انصاری نے انٹرویو دیتے ہوئے زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
دوران گفتگو میزبان نے اس سے سوال کیا کہ انہیں زندگی میں سب سے زیادہ ڈر یا خوف کس چیز سے آتا ہے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب چونکہ زندگی میں چند قریبی لوگوں کو ان کے آخری وقت میں دوسروں کا محتاج ہوتا دیکھ لیا ہے جس کے بعد اب اپنے آخری وقت سے ڈر لگنے لگا ہے۔
انہوں نے اپنی بہن سنبل کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے موت سے قبل بیٹے کا دکھ دیکھا، پھر بیماری میں چلی گئی، اس کے علاوہ ایک بہنوئی جو صحت مند ہوا کرتے تھے اپنے آخری دنوں میں ایسے بستر پر آئے کہ ہاتھ تک نہیں ہلا سکتے تھے، بس ایسی حالت سے اللہ سب کو محفوظ رکھے کسی کا محتاج نہ کرے ۔ آمین‘۔