برقع پوش 1 کروڑ لے اڑا


دبئی پولیس نے عورت کا لباس اوڑھے نقاب پوش مرد چور کو گرفتار کر کے کمپنی سے چوری کی گئی دو لاکھ ستائیس ہزار درہم برآمد کرلیے ہیں۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ سرویلینس ٹیم نے کیمروں کی مدد سے نقاب پوش چور کا سراغ لگایا۔

چور ثبوت مٹانے اور کمپنی کے اندر دفتروں میں دروازے کھولنے کے لیے ٹیشوز کا استعمال کرتا تھا،علاقے میں نصب سیکیورٹی کیمروں سے ملنے والی کلپس کے ساتھ چور کی حرکات کا موازنہ کیا اور اس کی نشاندہی کی۔

کمپنی کی طرف سے ایمرجنسی کال موصول ہونے کے چار گھنٹے بعد چور کو گرفتار کرلیا گیا اور رقم برآمد کرلی گئی۔

دوران تفتیش چور نے اپنی ہی کمپنی سے ایک لاکھ چھیالیس ہزار درہم اور بائیس ہزار امریکی ڈالر چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہےجبکہ نائف پولیس نے چور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، تاہم اس کا تعلق ایشیائی ملک سے بتایا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں