برطانوی عام انتخابات، تمام 650 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے

برطانوی عام انتخابات، تمام 650 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے


برطانوی عام انتخابات کے تمام 650 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی412، کنزرویٹیو پارٹی121 اور لب ڈیم 72 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

گزشتہ روز کامیابی کے بعد لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا تھا جبکہ کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ رشی سونک نے اپنے الوداعی خطاب میں پارٹی کی سربراہی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

نومنتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر وزیراعظم کی حیثیت سے پہلی بار ڈاؤننگ اسٹریٹ میں داخل ہوئے تھے، انہوں نے ملک کی معیشت کی بحالی کے لئے فوری کارروائی کا عزم کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں