اسکردو: براڈ پیک کی مہم جوئی کرنے والے پاکستانی کوہ پیما محمد شریف سدپارہ کو لاپتہ ہوئے 3 روز گزر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز گزر جانے کے بعد بھی سرچ آپریشن تاحال شروع نہیں کیا جاسکا ہے، جس کے باعث شریف سدپارہ کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
دوسری جانب شریف سدپارہ کے گھر والوں کی آرمی ایوی ایشن سے رسیکیو کی اپیل کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
قبل ازیں نانگا بربت چوٹی کو سر کرنے کیلئے جانے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوپ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کیمپ 3 پر موجود ہیں، جو اپنی مدد آپ کے تحت کامیابی سے پہنچ گئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ زمین پر تلاش کرنے والی ٹیم پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کے قریب ہے جو اس وقت 21000 فٹ کی بلندی پر کیمپ 3 میں موجود ہیں تاہم ہیلی مشن گھنے بادلوں اور بہت زیادہ اونچائی کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو نہیں اٹھا سکے۔