باڈی بلڈنگ: حافظ آباد کے پولیس کانسٹیبل یاسر شاہ مسٹر پاکستان بن گئے

باڈی بلڈنگ: حافظ آباد کے پولیس کانسٹیبل یاسر شاہ مسٹر پاکستان بن گئے


حافظ آباد پولیس کے کانسٹیبل یاسر شاہ نے باڈی بلڈنگ کا مقابلہ جیت کر مسٹر پاکستان بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

حافظ آباد کی چوکی ٹبہ شاہ بہلول میں وائرلیس آپریٹر پولیس کانسٹیبل یاسر شاہ حال ہی میں مسٹر پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے اس کے بعد لاہور میں آل پاکستان باڈی بلڈنگز کے مقابلوں میں حصہ لیا اور مسٹر پاکستان بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

پولیس کانسٹیبل یاسر شاہ نے مسٹر پاکستان کا اعزاز شہدائے پولیس کے نام کر دیا ہے۔

ڈی پی او فیصل گلزار نے یاسر شاہ کے اعزاز کو محکمۂ پولیس کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں