ایچ ٹی سی کا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون متعارف


ایچ ٹی سی نے اپنا انٹری لیول اسمارٹ فون وائلڈ فائر ای 3 متعارف کرادیا ہے۔

کچھ سال پہلے تک تو ایچ ٹی سی کے اسمارٹ فونز بہت مقبول تھے مگر اب وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں رہے۔

تاہم کمپنی نے ہمت نہیں ہاری اور رواں سال کے دوران دوسرا اسمارٹ فون پیش کیا ہے۔

وائلڈ فائر ای 3 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 22 اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بیک پر موجود ہے۔

یہ فون 3 سے 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے جبکہ اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای 3 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے مگر فاسٹ چارجنگ سپورٹ نہیں دی گئی۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم والے اس فون میں بلیوٹوتھ، ہیڈفون جیک، وائی فائی 802 اور ڈوئل ایل ٹی ای سپورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی
فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرے بھی فون کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فون کی دستیابی یا قیمت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں