ایمن خان اور منال خان نے میچنگ کپڑے پہن کر اپنے شوہروں کو کنفیوژ کر دیا

ایمن خان اور منال خان نے میچنگ کپڑے پہن کر اپنے شوہروں کو کنفیوژ کر دیا


پاکستانی معروف اداکارائیں، جڑواں بہنیں، ایمن خان اور منال خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل ہے۔

اِن جڑواں بہنوں نے جہاں اپنے مداحوں کو اپنی ایک جیسی شکل و صورت سے تذبذب کا شکار کر رکھا ہے وہیں اب اِن کے شوہر بھی بڑی مشکل میں ہیں۔

ایمن اور منال خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے، میچنگ ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور اپنے شوہروں کے تبصرے سُن کر خوب ہنس رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں منال خان کے شوہر، احسن محسن اکرام کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اس وقت دونوں بہنوں میں اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں پا رہے۔

احسن محسن کا حیران ہوتے ہوئے مذاق میں کہنا ہے کہ ’اِنہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ ان دونوں میں سے سب سے زیادہ نفرت کس سے کرتے ہیں۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں