پاکستان نے جنوری 2020 کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 5 کارگوز خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کردیے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان ایل این جی دستاویزات کے مطابق ٹینڈرجمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر ہے جبکہ ایل این جی کے 5 کارگوز بالترتیب 6 سے 7 جنوری، 11 سے 12، 23 سے 24 اور 28 سے 29 جنوری کی تاریخ کو فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دسمبر میں شمال مشرقی ایشیا کے لیے ایل این جی کی اوسطاً قیمت کا تخمینہ 6.30 فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) ڈالر تھا جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشاریہ 5 فیصد ایم ایم بی ٹی یو کم رہا۔
جاپان، جنوبی کوریا اور پاکستان کے خریدار موسم سرما کے کارگو کی تلاش میں مارکیٹ آئے لیکن مارکیٹ ذرائع نے کے مطابق عالمی سطح پر زائد سپلائی کو کم کرنے کے لیے نا کافی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں مارکیٹ کی قیمت بہت زیادہ رہی۔
کپلر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران کارگو پر مشتمل تیرتے ہوئے جہازوں کی تعداد 19 سے بڑھ کر 28 ہوگئی تھی۔
بیشتر کارگوز ایک ماہ قبل لوڈ کیے گئے تھے، جن میں بعض اگست میں بھرے گئے تھے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ فروخت کرنے والے کے لیے کارگوز کو جلد از جلد ان لوڈ کرنے کا دباؤ ہوسکتا ہے۔
ایل این جی کے ایک تاجر نے بتایا کہ قدرتی بخارات کی وجہ سے عام طور پر ایل این جی کو دو ماہ سے زیادہ عرصے تک اسٹور نہیں کیا جا سکتا۔
سمندر میں وہ ایل این جی کارگوز جنہیں ڈیڑھ ماہ ہوچکا ہے وہ قیمت میں غیرمعمولی کمی کریں گے جس سے مارکیٹ پر دباؤ پڑے گا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ کم از کم 5 ایل این جی ٹینکرز سمندر میں موجود ہیں، جنہیں تقریباً ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
دوسری جانب ایشیائی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں یورپ اور ایشیا کے مابین سخت دباؤ ہے جبکہ بحراوقیانوس سے بحر الکاہل کی تجارت پر بھی جہازوں کو مہنگے شیپنگ کرایے کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں اس ہفتے قیمتوں کا تخمینہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار فی دن ہے جبکہ دو شپنگ ذرائع نے بتایا کہ اس ہفتے بحراوقیانوس بیسن ایک لاکھ 50 ہزار فی دن کا ایک معاہدہ بھی ہوا ہے۔