دبئی: ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
پاکستان کو ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں پانڈیا جارحانہ بیٹنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیئے گئے تھے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں تمام ٹیمز تین تین میچز کھیلیں گی، پاکستان اپنا اگلا میچ سری لنکا کے خلاف 7 اور افغانستان سے 9 سمتبر کو ٹکرائے گا۔
دوسری جانب پاک بھارت میچ کیلئے شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی ٹیمز کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں جبکہ روایتی حریف دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو ایک اور دھچکا لگا ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔