ممبئی:
ایشیا کپ کا تذکرہ چھڑنے پر بھارت چراغ پا ہوگیا جب کہ ایونٹ کو آئی پی ایل کی راہ کا کانٹا قرار دیا جانے لگا۔
بھارتی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، سری لنکا کو میزبانی منتقل کیے جانے میں کوئی صداقت نہیں، ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے پی سی بی کے نہیں، اگر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہوسکتا ہے تو اس کا ’وارم اپ ایونٹ‘ ایشیاکپ کیوں نہیں۔