پاکستان شوبز کے مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن کی ماروی سرمد سے بد تمیزی پر شوبز کے ستاروں سمیت ملک کی نامور شخصیات بھی تنقید کر رہی ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے خلیل الرحمان قمر کے متعلق کہا ہے کہ ایسا آدمی دو سیکنڈز کیلئے بھی قبول نہیں۔
I am fuming right now..how dare he how dare he.This man should be banned on shows .Is ney saari hadien khatam kardi hain…..barh mie gaya acha script Lanat bhejti hun is k kaam par…Never again @marvisirmed I stand with you#AuratMarch2020
حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ مصنف، ڈرامہ نگار کی تربیت میں کمی ہے۔
ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خلیل الرحمان قمر کے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ
مصنف ماضی میں بھی طاہرہ عبداللہ سمیت کئی سماجی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس طرح کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔