ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا، خبر ایجنسی

ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا، خبر ایجنسی


ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا، خبر ایجنسی کے مطابق دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہوگا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ میں حصہ لینےکی اپیل کی ہے۔

خامنہ ای نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ توقع سے کم رہا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دوسرے مرحلے میں ووٹرز کی تعداد زیادہ اور مملکت کے لیے باعث فخر ہوگی۔

ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا تھا۔

خیبر ایجنسی کے مطابق 28 جون کےصدارتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 1979 کے بعد سے سب سے کم تھا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مئی میں حادثاتی وفات کی وجہ سے قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں