ایران اور ترکی کے سرحدی علاقے میں آنے والے زلزلے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ترکی کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران اور ترکی کے سرحدی علاقے میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
زلزلے کے باعث ترکی کے 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں جب کہ متعدد افراد بے گھر اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ترکی کے مشرقی حصوں میں زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس میں 35 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔