ایاز خان کے ٹریبیوٹ کی تیاریاں عروج پر، بالی ووڈ اداکار جونی لیور کا ویڈیو پیغام

ایاز خان کے ٹریبیوٹ کی تیاریاں عروج پر، بالی ووڈ اداکار جونی لیور کا ویڈیو پیغام


پاکستان ٹیلیویژن، فلم اور اسٹیج کے معروف مزاحیہ فنکار ایاز خان کے ٹریبیوٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے بالی ووڈ کے شہرت یافتہ فنکاروں کے خیرسگالی پیغامات بھی آنا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے 7 جون 2024 کو نامور مزاحیہ فنکار ایاز خان کے طویل فنی کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے شاندار تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس ٹریبیوٹ میں فلم ٹی وی اور اسٹیج کے نامور فنکار شرکت کریں گے۔ بالی ووڈ سے مبارک باد کے ویڈیو پیغام میں مشہور مزاحیہ فنکار جونی لیور نے کہا کہ ایاز خان میرے بہت پیارے دوست ہیں۔

مشہور مزاحیہ فنکار ایاز خان اور جونی لیور خوشگوار موڈ میں۔
مشہور مزاحیہ فنکار ایاز خان اور جونی لیور خوشگوار موڈ میں۔

جانی لیور کا مزید کہنا تھا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں احمد شاہ کی سرپرستی میں ایاز خان کا شاندار ٹریبیوٹ پروگرام ہو رہا ہے۔ میں پروگرام کی کامیابی کےلیے دعا گو ہوں، ہمیں فنکاروں کو ان کی زندگیوں میں خراج پیش کرنا چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں