بھارتی سینئر اداکار اکشے کمار کے منفرد بیگ نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
ورسٹائل اداکار اکشے کمار آج کل کمر پر منفرد بیگ لٹکائے گھوم رہے ہیں جسے ایک بار دیکھنے والا بار بار پلٹ کر دیکھتا ہے۔
اکشے کمار کے اس بیگ کی خاصیت یہ ہے کہ اس پر اسکرین چسپاں ہے جس پر لال رنگ کی آنکھیں جلتی اور بجھتی دکھائی دے رہی ہیں۔
دوسری جانب اگر بات کی جائے اکشے کمار کے اس بیگ کی قیمت کی تو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی قیمت دس یا بیس نہیں بلکہ 30 ہزار بھارتی روپے ہیں۔
اکشے کمار کے اس بیگ پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کو پروڈیوسر کے کروڑوں روپے ڈبو کر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے تو تیس ہزار تو بہت کم ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ایک طرف بھارت بھوک سے مر رہا ہے اور دوسری جانب یہ تیس ہزار کا بیگ لے کر گھوم رہے ہیں۔