اپنے کیریئر کو بہترین کام کا انتخاب کرنے کی خاطر سڑا دیا، مونا سنگھ

اپنے کیریئر کو بہترین کام کا انتخاب کرنے کی خاطر سڑا دیا، مونا سنگھ


معاون اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارہ مونا سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کو بہترین کام کا انتخاب کرنے کی خاطر سڑا دیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران مونا سنگھ نے فلم لال سنگھ چڈھا اور اپنی نئی ویب سیریز کافاس کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

مونا سنگھ کی سیریز کافاس فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں ہے۔ یہ کہانی ان والدین کی ہے جن کے بیٹے کو مشہور اداکار نے جنسی ہراسانی کا شکار بنایا۔

اپنی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے مونا سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حساس موضوع تھا، میرا خیال ہے کہ ڈائریکٹر ساہل سنگھا نے بہترین کام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اچھے، باشعور، سادہ اور خوش و خرم لوگوں کے ساتھ کام کیا۔

جب ان سے ان کے حالیہ پروجیکٹس کے بارے میں سوال کیا گیا، جن میں انہوں نے ماں کے کردار ادا کیے، تو انہوں نے جواب دیا کہ فلم لال سنگھ چڈھا میں ایک مکمل زندگی پر محیط کردار نبھایا، ایسے کرداروں کا موقع فلم میں کبھی کبھار ہی ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے چیلنجز قبول کرنے کی خواہاں رہی ہوں، میں اس اصطلاح سے نہیں ڈرتی کہ ’چلو اسکو ماں کے کردار کےلیے لیں گے۔‘

مونا سنگھ کا کہنا تھا کہ لوگ آپ کو مختلف کیٹیگری میں شامل کرتے ہیں۔ میرے لیے میرا پہلا شو ’جسّی جیسی کوئی نہیں‘ بھی انتہائی چیلنجنگ ہی تھا کیونکہ جو کام میں نے کیا وہ کسی کو اُس طرح نظر نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری نظر میں، میں نے خود کو انڈسٹری میں صرف بہترین کام کا انتخاب کرنے کی خاطر سڑا دیا ہے۔

اس کی وجہ مونا سنگھ نے یہ بتائی کہ وہ بہت ہی خاص کرداروں کے لیے ہاں کرتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں