بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی۔
عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش سے کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی پرائیویسی کے بارے میں بات کی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں عوام کی نظروں میں رہتے ہوئے بچے کی پرورش کے بارے میں تھوڑی فکر مند ہوں اور اس حوالے سے میں اپنے شوہر، فیملی اور دوستوں کے ساتھ بھی بات کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی، میرے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت ہو۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں نے اپنے لیے خود اداکاری کے شعبے کا انتخاب کیا مگر ممکن ہے کہ میرا بچہ جب بڑا ہو جائے تو وہ اپنے لیے اس راستے کا انتخاب نہ کرنا چاہے، اس لیے میں اپنے بچے کے لیے تھوڑی حساس ہوں۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ ان کی شادی اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔