لاہور: اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا۔
وبا کی وجہ سے تباہی نہ پھیلتی تو گذشتہ ہفتے میکسم مبادا کو 60 ہزار تماشائی انگلینڈ کیخلاف ایکشن میں دیکھتے، بہرحال انھوں نے گھر پر بیٹھنے کے بجائے خود کو رضاکار کے طور پیش کیا اور اب حفاظتی لباس پہنے ایمبولینس چلاتے نظر آرہے ہیں۔
مبادا نے کہا کہ ان دنوں اسپتالوں میں مریضوں کا ایسے رش نظر آتا ہے جیسا کبھی سپرمارکیٹس میں ہوتا تھا، میرا کام طبیعت سنبھلنے کے بعد مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے میں لے کر جانا ہے، میں قومی جذبے کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔