آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ایلن آرکن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ایلن آرکن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

آسکر ایوارڈ یافتہ شہرہ آفاق ہالی ووڈ اداکار ایلن آرکن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ان کے بیٹوں ایڈم، انٹونی اور میتھیو نے اہلخانہ کی طرف سے مشترکہ تعزیتی بیان دیا، تاہم ایلن کے مرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

انہیں بافٹا، گولڈن گلوب اور ٹونی ایوارڈ بھی ملے تھے، نیٹ فلکس کی ڈرامہ سیریز ’دی کومنسکی میتھڈ‘ ایلن کا آخری آن اسکرین کام ثابت ہوا۔

ایلن آرکن نے 1957 میں ’کیلپسو ہیٹ ویو‘ کے ساتھ اپنا ہالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔

ان کی یادگار فلموں میں ’لٹل مس سن شائن‘، ’ملین ڈالر آرم‘ اور ’مارلے اینڈ می‘ شامل ہیں۔

1970 کی فلم ’کیچ 22‘ کا ایک منظر، ایلن آرکن نے اس میں لڑاکا طیارے کے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا۔
1970 کی فلم ’کیچ 22‘ کا ایک منظر، ایلن آرکن نے اس میں لڑاکا طیارے کے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں