آسٹریلوی کرکٹ میں تھوک اورپسینے سے گیند چمکانے کی ممانعت


سڈنی:  آسٹریلوی کرکٹ میں تھوک اور پسینے سے گیند چمکانے کی ممانعت کردی جائے گی۔

ملک میں کھیلوں کی بحالی کیلیے حفاظتی تدابیر پر کام کرنیوالے ادارے آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کی جانب سے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، فٹبال اور ہاکی کی طرح کرکٹرز کا جسمانی ٹکراؤ بہت کم ہوتا ہے، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ دیگر کھیلوں کی بانسبت کرکٹ کی سرگرمیاں جلد بحال کرنا آسان ہوگا۔

البتہ مختلف ہاتھوں میں گھومنے  والی گیند کو کسی بھی قسم کی آلودگی سے محفوظ کرنے کیلیے مختلف تدابیر پر غور ہو رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں